Saturday, July 13, 2013

امریکا کا مصری فوج اور نگراں حکومت سے مرسی کی رہائی کا مطالبہ :-















واشنگٹن…امریکا نے مصری فوج اورنگراں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معزول صدرمحمدمرسی
کورہاکریں۔واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے صحافیوں کوبریفنگ میں کہا کہ امریکا جرمنی کی اس اپیل سے اتفاق کرتاہے کہ معزول صدرمرسی کورہاکیاجانا چاہیے۔اس لیے علی اعلان مطالبہ کررہے ہیں کہ مرسی کورہاکیاجائے۔تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایاکہ مصرکے حوالے سے امریکی نقطہ نظرمیں کوئی تبدیلی آئی ہے۔ترجمان کاکہناتھاکہ صدرمرسی اوراخوان المسلمین کے ارکان کی سیاسی گرفتاریوں پرتشویش ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکی حکام مرسی کی اخوان المسلمین اوراپوزیشن جماعتوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

No comments:

Post a Comment