Saturday, July 13, 2013

چین کازیرسمندر دنیا کی سب سے لمبی سرنگ تعمیر کرنے کا اعلان :-















بیجنگ…این جی ٹی…چین نے سمندر میں دنیا کی سب سے لمبی سرنگ تعمیر کرنے کا اعلان کر
دیا ہے جس کی ٹنل کی لمبائی 123 کلومیٹر ہوگی اور اس پر جس پر 42 ارب ڈالر لاگت آئے گی ۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین نے عرصہ دراز سے تعطل کا شکار زیر سمندر سرنگ تعمیر کرنے کے منصوبے میں 260 ارب یوآن کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے۔چین نے 1994ء میں اس منصوبے کا اعلان کیا تھا جس پر 10 ارب ڈالر لاگت کا اندازہ لگایا گیا تھا لیکن 20 سال تک منصوبہ تعطل کا شکار رہا اور اب دوبارہ اس منصوبے پر کام کا اعلان کیا گیا ہے۔ زیر سمندر سرنگ شمال مشرقی صوبہ لیون انگ کے پورٹ سٹی ڈالیاں سے شمالی شان ڈونگ صوبے کے شہر یانعائی تک تعمیر کی جائے گی۔ سرنگ کی تعمیر سے دونوں صوبوں کے درمیان 620 کلومیٹر فاصلہ کم ہو جائے گا۔

No comments:

Post a Comment