Sunday, July 14, 2013

تحریک انصاف لوڈشیڈنگ کیخلاف کل احتجاجی مظا ہرے کرے گی :-















پشاور…پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختون خوا میں ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظا ہروں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ صوبائی حکومت کے خلاف سازش ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین خیبر پختون خّوا اسمبلی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ صوبے میں ناروا اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے جو صوبائی حکومت کے خلاف سازش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صوبہ سب سے زیادہ بجلی پیدا کررہا ہے اس کے باوجود لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔پی ٹی آئی کے اراکین کا کہنا تھا کہ وفاق خیبر پختون خوا سے امیتازی سلوک کررہا ہے اور اگر لوڈشیڈنگ کا مسلہ حل نہ کیا گیا تو کل سے صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور واپڈا ہاؤس کا گھیراؤ بھی کیا جائے گا جبکہ احتجاجی مظا ہروں کی قیادت وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پر ویز خٹک کریں گے۔تحریک انصاف نے چیف ایگزیٹو پیسکو کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کامطالبہ بھی کیا ۔اراکین خیبر پختون خوا اسمبلی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی عوام سے کئے گئے وعدے ایفا کرنے کیلئے کسی حد تک بھی جاسکتی ہے۔

No comments:

Post a Comment