Friday, July 12, 2013

لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش :-












لاہور…لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔آج بھی مختلف علاقوں میں بارشیں ہوئیں۔لاہور میں علی الصبح ہی سے کالے بادل چھا گئے اور تیز گھٹاوٴں کے ساتھ ہونے
والی بارش سے موسم یکدم خوشگوار ہو گیا اور شہریو ں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔غذر شہر اور گردونواح میں بھی آج صبح بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بہاولپور میں 25،بارکھان میں 20لاہور میں 14،سبی میں 8اور شورکوٹ میں 7 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی۔آج مالاکنڈ،ملتان،ڈی جی خان ،میرپور خاص ڈویژن کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواوٴں کیساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔ 

No comments:

Post a Comment