Friday, July 12, 2013
پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز کا فاتحانہ آغاز :-
جارج ٹاوٴن…پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ ویسٹ انڈیز کا فاتحانہ آغازکیا ہے۔ گرین شرٹس نے وارم اپ
میچ میں گیانا کو سات رنز سے ہرا دیا۔جارج ٹاوٴن میں کھیلے گئیایک روزہ میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹ پر 246 رنز اسکور کیے۔ احمد شہزاد نے 68 رنز بنائے جب کہ شاہد آفریدی 31 اور کپتان مصباح الحق نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔جواب میں ہوم ٹیم گیانا 239 رنز بنا کر 50ویں اوور میں آل آوٴٹ ہو گئی۔اسپن کنگ، سعید اجمل نے 37 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔محمد عرفان نے 3، عبدالرحمان اور رضوان علی نے ایک ایک وکٹ لی۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment