Friday, July 12, 2013

فیملی کو بچانے کیلئے ایک شخص کی سمندر میں 5گھنٹے تک تیراکی :-















میری لینڈ… اپنی فیملی کو بچانے کیلئے ایک شخص کو میری لینڈ ساحل سے دور اُس وقت 5گھنٹوں تک
سمندر میں تیرنا پڑا جب ان کی کشتی طوفان کی زد میں آکر الٹ گئی۔ ساحل پر پہنچنے کے بعد جاہن فرینکلن رِگز نامی شخص نے 911پر اطلاع دی ، جس پر حفاظتی عملے نے ڈیل نامی جزیرے کی طرف پیش قدمی کی جہاں 16فٹ کی کشتی الٹی تھی۔ انجیلا بائرڈ نامی خاتون نے بتایا کہ جاہن فرینکلن سیدھا ان کے گھر آیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ ننگے پاؤں اور پانی میں بھیگا ہوا تھا۔ خاتون نے بتایا کہ جاہن فرینکلن نے کہا کہ وہ غروب آفتاب سے تیرتا رہا ہے اور اسے مدد چاہئے۔ رِگز کے علاوہ کشتی میں فیملی کے چار افراد موجود تھے جس وقت کشتی الٹی۔ ڈوبنے والوں میں 3 سالہ بچہ، 70سالہ کشتی بان اور 9 سالہ بچی شامل تھے۔ خوش قسمتی سے تمام افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ 9سالہ ایملی ہارن نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ اسے اپنی زندگی میں اس سے قبل ڈھونڈ نکالنے والی کشتیوں کو دیکھ اتنی خوشی کبھی نہیں ہوئی تھی۔ ایملی نے بتایا کہ جاہن فرینکلن کو ساحل پر پہنچنے میں 5گھنٹے تک تیرنا پڑا۔ اس نے کہا کہ جاہن کو تیراکی کے دوران کیکڑے کو پکڑنا چاہئے تھا اور تھوڑی دیر ٹھہر کر پھر سے تیراکی کرنا چاہئے تھی۔ ایملی نے بتایا کہ ہم کشتی کے ایک طرف چمٹے ہوئے تھے اور رات کی تاریکی میں خاردارپتیوں والے پودے ہمیں تکلیف دے رہے تھے۔ 

No comments:

Post a Comment