Friday, July 12, 2013
تھائی لینڈ کے 119 سالہ باشندہ کو دنیا کا معمر ترین شخص قرار دلانے کی تیاریاں :-
بنکاک… این جی ٹی…تھائی لینڈ کی انتظامیہ نے اپنے 119سالہ باشندے کو ملک کا معمر شخص قرار
دلوانے کے لیے گنیز انتظامیہ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تھائی حکام نے گزشتہ دنوں119سالہ Kamu Tongnumchokdeeباشندے سے ملاقات کی جن کی دستاویزات اُنکی قدیم عمری کا ثبوت پیش کرتی ہیں۔ 8مئی1894کو پیدا ہونے والے کامو کو اگر تھائی لینڈ کا معمر ترین باشندہ تسلیم کرلیا گیا تو وہ دنیا کے معمر ترین شخص کے اعزاز کے لیے بھی دعویٰ دائر کرسکیں گے۔واضح رہے کہ فی الحال دنیا کے معمر ترین مرد اور معمر ترین فرد کا اعزازجاپان کے جیرومون کیمورا کے پاس تھا جو گزشتہ ماہ 116سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment