Friday, July 12, 2013

تربوز کا استعمال بلڈ پریشر اور دل کے امراض سے بچاتا ہے: تحقیق :-















نیویارک… این جی ٹی…افطا ری کے دسترخوان کا لازمی حصہ تر بوز صرف ذائقے دار ہی نہیں بلکہ
صحت کے لیے بھی نہایت فا ئدہ مند ہے ۔ ماہرین کے مطا بق مزیدار تربوز صرف گرمی میں پانی کی کمی ہی پوری کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا بلکہ امراض قلب سے حفاظت میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ امریکہ کی ایک یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ تربوز کی ایک خاش کھانے سے دل کی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تربوز میں موجود قدرتی اجزا نہ صرف بلڈ پریشر کی سطح برقرار رکھتے ہیں بلکہ دل کے دورے کے خلاف بھی موثر ڈھال کے طور پر کام کرتے ہیں۔ 

No comments:

Post a Comment