نیویارک …این جی ٹی …نیند میں کمی صرف ذہنی یا جسمانی تھکاوٹ تک محدود نہیں رہتی بلکہ یہ زندگی کا دورانیہ کم کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد طبی مسائل کا سبب بھی بن سکتی ہے ۔نئی امریکی تحقیق کے مطابق نیند کی کمی سے دل، پھیپھڑے، گردے کی بیماریوں سمیت درد کو برداشت کرنے کی صلاحیت اورکھانے پینے کی خواہش کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ نیند میں کمی سے ذہنی مایوسی اور تشدد کا رجحان بڑھنے کا خدشہ بھی بڑھ جاتا ہے اور کمزور قوت مدافعت کے حامل لوگ اس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ |