ٹوکیو…جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں کھلو نو ں کے سالانہ بین الاقوامی میلے کا انعقاد کیاگیا۔رواں سال اس چار روزہ ٹوکیو ٹوائے شو میں جاپان سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے کم از کم148کھلونا ساز کمپنیوں نے اپنی مصنوعا ت کیساتھ شرکت کی جس میں کھلونے بنانے والوں سے لیکر بیچنے والے اور ان کھلونوں پر اپنے ماہرانہ رائے دینے والے شامل تھے۔ اس دلچسپ میلے میں نئے اور جدید ترین ٹیکنالو جی سے آراستہ کم و بیش35ہزارکھلونے نمائش کے لیے پیش کیے گئے جو بڑوں اور بچوں کی تو جہ کا مر کز بنے رہے۔ جدید اور روایتی کھلونوں سے لیکر ہر عمر کے بچوں کے پسندیدہ کھلو نے کے لیے اس فیسٹول میں رواں سال کم وبیش 1لاکھ60ہزار افراد نے شرکت کی۔