کراچی…رمضان المبارک کے دوران کراچی پولیس کا سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے جس میں شہر میں امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔ رمضان المبارک میں کراچی پولیس کے سیکیورٹی پلان کے مطابق مساجد ، امام بارگاہوں ، مدرسوں اور بچت بازاروں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔ نمازوں کے دوران مسجدوں اور امارگاہوں کے داخلی راستوں پر پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے اور نماز فجر اور تراویح کے دوران سیکیورٹی سخت رکھی جائے گی۔پلان کے مطابق مسجدوں اور امام بارگاہوں کے قریب پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ مذہبی اجتماعات کے دوران ہر شخص کی تلاشی لی جائے گی۔اس کے علاوہ رمضان کے دوران اسنیپ چیکنگ میں اضافہ کیا جائے گا،،فائر ٹینڈراورایمبولنسز کو ہائی الرٹ رکھا جائے گااورشاپنگ پلازا، مارکیٹوں اور بچت بازاروں میں پکٹس لگانے اور گشت میں اضافے کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔
|
No comments:
Post a Comment