میامی …این جی ٹی …امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک چڑیا گھر میں2 سر والا سانپ دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔نایاب نسل کے اس سانپ کی گردن دو حصوں میں بٹی ہوئی ہے جس میں دو علیحدہ علیحدہ سرہیں جو سوچنے سمجھنے اور کھانے پینے کے معاملے میں حیرت انگیز طور پر یکسر مختلف رویے کے حامل ہیں۔ اپنی نسل کے نارنجی اور سفید رنگ کے اس منفرد مادہ سانپ کودیکھنے کیلئے لوگوں کا تانتا بندھا ہواہے اور اگر آپ اس دو سَر والے سانپ کو خریدنا چاہتے ہیں تو اس کی قیمت 50ہزار ڈالر مختص کی گئی ہے۔
|
No comments:
Post a Comment