Friday, July 12, 2013

کم جگہ کا بہترین استعما ل، دلکش ڈیزائن کا فولڈنگ فرنیچر :-















روم …این جی ٹی …اگر آپ ایک چھوٹے سے فلیٹ کے مالک ہیں تو آ پ کو ایک ایسا گھر دکھا تے ہیں جس کا رقبہ تو کافی کم ہے لیکن اس میں جدیدفرنیچر ایسے انداز میں نصب کیا گیا ہے جیسے کو زے میں دریابند کر دیا ہو۔ اس فلیٹ میں اٹلی کی ایک کمپنی کے ماہر آرکیٹکٹ نے فولڈنگ فرنیچرکی مدد سے جگہ کو ضا ئع کیے بغیر الما ریاں، صوفے اور ایسے بستر بنا ئے گئے ہیں جو استعما ل کے بعددیواروں اور فرش میں پوشیدہ ہوجا تے ہیں ۔ نہایت مختصر سی جگہ پر ضروریات زندگی کا تمام سامان اور فرنیچر جیسے بیڈ ، صوفے، الماریاں ، اورتمام شیلفس بآسانی اس انوکھے ڈیزائن کا حصہ بن گئی ہیں۔اس منفرد انیٹریئر ڈیزائن کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس سے اپارٹمنٹ ناصرف نہایت کشادہ نظر آتا ہے بلکہ کم سے کم جگہ پر زیادہ سامان بھی سما جاتاہے۔


No comments:

Post a Comment