Wednesday, July 10, 2013
طاقت کا ایسا حیرت انگیز مظاہرہ کبھی دیکھا ہے۔؟
ٹیکساس… این جی ٹی…امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ایسا شخص بھی موجود ہے جو اسٹیل اور لوہے کی مضبوط ترین اشیا کو دیکھتے ہی دیکھتے توڑ مروڑ دیتا ہے۔ 55 سالہ ڈینس روجر ز نامی یہ شخص ایسی حیرت انگیزصلاحیتوں کامالک ہے اور فرائنگ پین ہو یاپھر پانہ، منٹوں میں بغیراپنے مضبوط بازوؤں کے سہارے دہرا کر دیتاہے۔ مظبوط جسامت کا مالک روجرز کی طاقت نے توسائنسدانوں کو بھی حیران کر دیا ہے اور کئی تجربات کے نتیجے میں وہ یہ ثابت کرنے میں کامیاب ہو گئے کہ روجرز کا جسم 1ہزار پونڈ سے زیادہ طاقت پیدا کر سکتا ہے۔ دنیا کا طاقتور ترین یہ شخص مضبوط لوہے اور ٹھوس اسٹیل کی اشیا کو بینڈ کرنے کے ساتھ ساتھ تیز رفتاری میں چلتی ہیوی بائیک کو بھی مسلسل کئی سیکنڈز تک روکے رکھنے کی صلاحیت رکھتاہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment