سینٹ لوشیا…پانچویں ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیزکو 4 وکٹوں سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز1-3سے جیت لی۔ پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد نے 64 اور مصباح الحق نے63 رنز اسکورکیے، مصباح الحق میچ اور سیریزکے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔ مصباح الحق نے سیریز میں مجموعی طور پر 260 رنز اسکور کیے
، سیریز میں شاہد آفریدی نے مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کیں۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑ یوں کی محنت سے سیریزجیتے، بولروں نے اچھا پر فارم کیا،بیٹس مینوں کافارم میں آنابھی خوش آیندہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے قومی ٹیم کو سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے پانچویں اور آخری و فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیزنے پاکستان کو جیت کیلیے243رنزکاہدف دیا۔اس سے قبل پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ،جس پر ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز کا مجموعہ ترتیب دیاجس میں کپتان وائن براوو48،مارلن سیموئلز45اورجانسن چارلس نے43رنزبنائے، جبکہ سابق کپتان ڈیرن سامی نے شاندار 29ناٹ آوٴٹ کی باری تراشی۔
No comments:
Post a Comment