لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ اُنہیں بورڈ کے رُکے ہوئے معاملات کو چلانے کے لئے لایا گیا ہے،وہ ٹیم سلیکشن کے معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔پی سی بی کے عبوری چیئرمین بننے کے بعد میڈیاسے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا کہ عدالتی کیسز کے خاتمے کے ساتھ وہ دوبارہ میڈیا میں واپس چلے جائیں گے۔ نجم سیٹھی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ بورڈ میں اُکھاڑ بچھاڑ نہیں کریں گے۔ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد دیکھیں گے کہ کیا کیا مسائل ہیں۔ عبوری چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ وہ سلیکشن کے معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے،ویسے بھی دورہ ویسٹ انڈیزکیلئے نوے فی صدکام مکمل ہوچکاہے۔ |
Sunday, June 23, 2013
Former caretaker chief minister Punjab and senior journalist Najam Sethi has been appointed as acting chairman of the Pakistan Cricket Board, Geo News reported Sunday :-
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment