Sunday, June 23, 2013

Bodies of nine tourists killed in Nanga Parbat by unknown militants have been shifted to Islamabad :-

اسلام آباد … گلگت بلتستان میں قتل کئے گئے 10 غیر ملکی سیاحوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا، ترجمان پمز کے مطابق تمام ہلاکتیں فائرنگ سے ہوئیں۔ گلگت بلتستان میں آج صبح نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کرکے قتل کئے گئے 10 غیر ملکی سیاحوں کی لاشوں کا اسلام آباد کے پمز اسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ تیار کی جارہی ہے، تمام ہلاکتیں فائرنگ سے ہوئیں، سیاحوں کے سینے ، دماغ اور گردن میں گولیاں لگیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سیاحوں کی 3 لاشیں پمز اور 7 پولی کلینک کے سرد خانے میں منتقل کردی گئیں ہیں۔

No comments:

Post a Comment