Thursday, June 20, 2013

WANA: Chief of the Army Staff General Ashfaq Pevez Kayani on Thursday appealed to the internally displaced persons (IDPs) from war-ravaged South Waziristan Agency to return to their areas, assuring them of military support :-

وانا…آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ وہ جنوبی وزیرستان کے لوگوں کا مشکور ہیں کہ ان کے تعاون سے امن ممکن ہوا، جب تک عوام مطمئن نہیں ہوتے، فوج موجود رہے گی۔ قبائلی علاقوں میں خوشحالی آئے گی تو کوئی دہشت گردی میں ملوث نہیں ہو گا۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے متحدہ عرب امارات کے سفیر کے ہمراہ جنوبی وزیر ستان میں پاک افغان سرحد پر قبائلی علاقہ جات میں تیسری راہداری کا افتتاح کیا۔ تیسری راہداری کے لئے وانا سے انگور اڈا تک 50 کلو میٹرسڑک تعمیر کی گئی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کا کہنا تھاکہ وہ وانا سے انگور اڈہ روڈ کو شیخ خلیفہ بن زید النیہان کا نام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جنوبی وزیرستان چھوڑ کر جانے والے شہری واپس آ جائیں ،عوام امن کا فائدہ اٹھائیں گے تو مقصد حاصل ہو گا، قبائلی علاقوں کے لیے سڑکوں کا نظام ، آب پاشی ، بجلی ، تعلیم اور صحت کے منصوبے بنائے، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ وہ گارنٹی دیتے ہیں کہ ان سڑکوں کی تعمیر سے آئندہ نسلوں کو بھی فائدہ ہو گا۔