Thursday, June 20, 2013

ISLAMABAD: Chief Election Commissioner Fakhruddin G Ibraheem says though there are no angels working in the electoral body, no major mistake was carried out while holding the general election, which eventually led to democratic transition of power :-

لاہور…چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ ان سے کوئی ایسی غلطی نہیں ہوئی جس کا پچھتاوا ہو ، کسی کو اعتراض ہے تو الیکشن ٹربیونل میں جائے اور الیکشن کالعدم قرار دلوا لے۔چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم لاہور ہائی کورٹ بار آئے جہاں صدر بار عابد ساقی ، سینئر قانون دان عاصمہ جہانگیر اور دیگر وکلاء سے ملاقات کی ،اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انہوں نے بروقت منصفانہ اورشفاف انتخابات کرا کراپنی ذمہ داریاں پوری کیں ،پہلی مرتبہ ایک حکومت جمہوری انداز سے گئی اوردوسری آئی ،بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں فرشتے نہیں ،تاہم کوئی بڑی غلطی نہیں ہوئی ، پہلی مرتبہ ساٹھ فیصد سے زیادہ ٹرن آوٴٹ ہوا ،خواتین نے بھی بھرپور حصہ لیا،اگر کسی حلقے میں الیکشن چوری ہوئے تو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرے۔