Friday, June 21, 2013

The government has decided to let the jailed dictator General (retd) Pervez Musharraf face Article 6 of the Constitution for abrogating the Constitution on November 3, 2007, writes Ansar Abbasi, Investigation Editor The News :-

اسلام آباد…ایک رپورٹ کے مطابق حکومت نے آئین پاکستان معطل کرنے ی پاداش میں قید سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پر آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک وفاقی وزیر نے بتایا ہے
کہ سپریم کورٹ میں حکومت ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کو سنگین نوعیت کی بغاوت کے مقدمہ میں بچانے کی بجائے،
ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کیس میں حکومت آئین اور قانون کی بالادستی کی حمایت کرے گی۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ جیسا کہ میاں نواز شریف وزیراعظم بننے سے پہلے ہی اشارہ دے چکے تھے کہ حکومت پرویز مشرف کے خلاف سنگین بغاوت کے مقدمہ کی حمایت کرے گی۔ کچھ ہی دن قبل نئے اٹارنی جنرل منیر ملک نے وزیراعظم سے ملاقات کرکے پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کیلئے ان کی رائے معلوم کرنے کی کوشش کی۔ سپریم کورٹ میں مقدمہ کی سماعت 24 جون کوہوگی۔ سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے نگراں حکومت کی طرف سے پیش ہو کر بیان دیا تھا کہ نگراں حکومت سابق فوجی آمر کے خلاف کارروائی میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ نواز شریف حکومت اس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔

No comments:

Post a Comment