Friday, June 21, 2013

Pakistan Air Force Chief Tahir Rafique Butt has said that Pakistan would respond to any aggression in befitting manner:-














کراچی…پاک فضائیہ کے سربراہ طاہر رفیق بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی قسم کی در اندازی کا بھرپورجواب دیاجائیگا۔یہ بات انہوں نے ایک آپریشنل ائیر بیس پر سیفرون بینڈٹ نامی سہ فریقی مشق کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ آٹھ ماہ تک جاری رہنے والی مشق کا آغاز اکتوبر 2012 میں ہوا تھا۔مشقوں میں جے ایف
17 تھنڈر طیاروں نے پہلی بار شرکت کی۔ پاک فضائیہ کے اعلامیے کے مطابق ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کاکہناتھاکہ موجودہ سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے ان کی تیار ی اور رد عمل تیز تر ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہم پر امن قوم ہیں لیکن مادر وطن کی سلامتی کے لئے مکمل تیار ہیں۔

No comments:

Post a Comment