Friday, June 21, 2013

Senate leader of the opposition, PPP Senator Raza Rabbani Friday said that the interior minister’s ultimatum to Sindh government was inappropriate and in violation of constitution, Geo News reported :-














اسلام آباد…سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ کا 
سندھ حکومت کو الٹی میٹم نامناسب اورآئین کیخلاف ہے،ایک منتخب حکومت کو الٹی میٹم دینا صحیح نیں،وزیر داخلہ ایوان میں آکر بیان کی وضاحت کریں،سینٹ اجلاس سے خطاب کے دوران رضا ربانی نے کہا
کہ وزیر داخلہ کا سندھ حکومت کو الٹی میٹم نامناسب اورآئین کیخلاف ہے۔وزیرداخلہ نے بیان دیا کہ وہ سندھ حکومت کو ٹارگٹ کلنگ پر قابو پانے کا الٹ میٹم دیتے ہیں۔امن وامان صوبائی مسئلہ ہے، سندھ حکومت کو عوام کا مینڈیٹ حاصل ہے۔یہ خطرناک روش ہے،وزیر داخلہ ایوان میں آکر بیان کی وضاحت کریں۔سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ کراچی میں امن قائم نہیں ہوگا توپورے ملک کے حالات خراب رہیں گے۔وزیر داخلہ سے کہوں گا کہ وہ بیان کی وضاحت کریں۔

No comments:

Post a Comment