Wednesday, June 19, 2013

KARACHI: Several ministers and advisors of Sindh government have not been assigned the portfolios after more than 20 days of their oath :-

کراچی…سندھ کے وزرا اور مشیروں پر قسمت کی دیوی مہربان ہے مگر پارٹی نہیں۔ کئی وزرا اور مشیروں کو 20 دن سے زائد حلف اٹھائے جانے کے باوجود تاحال قلم دان نہیں دیے گئے جس کے باعث وزرا میں بے چینی پائی جاتی ہے،سندھ میں وزرا 20 دن سے قلم دان کے منتظر ہیں،سندھ کے2وزیروں اورایک مشیرکوقلمدان مل گئے،جبکہ 5 وزرا اب تک بے محکمہ وزیر کے طور پر کام کررہے ہیں۔ شرجیل میمن،سکندرمیندرو اور مراد علی شاہ کومحکمے الاٹ کئے گئے ہیں جبکہ منظوروسان،ہزارخان بجارانی،نثارکھوڑو،علی نوازمہراورمخدوم جمیل اپنے قلم دان کے منتظر ہیں۔ یہ وزرا صرف وزیراعلیٰ ہاوٴس کے سیل میں عوامی شکایات سنتے ہیں۔ من پسندقلمدان لینے کی ان وزرا کی بھاگ دوڑ بھی کام نہیں آئی اور یہ وزرا تھک ہارکربیٹھ گئے ہیں۔