Wednesday, June 19, 2013

QUETTA: The Balochistan assembly will present its annual budget for the Fiscal year 2013-14 today :-

کوئٹہ…بلوچستان کا بجٹ آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔جس کا حجم 190ارب روپے تک ہونے کا امکان ہے۔محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق مالی سال 2013-14ء کے لئے بلوچستان کے بجٹ کے خسارے کا ہونے کا امکان ہے ، صوبے کو وفاق سے قابل تقسیم محاصل کی مد میں 118 ارب تک ملنے کا امکان ہے۔نئے بجٹ میں تعلیم کیلئے 23ارب روپے،امن وامان کیلئے 15 ارب اور محکمہ صحت کیلئے 11 ارب مختص کئے جانے کی تجویز ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ جبکہ نئے بجٹ میں 3 ہزار تک نئی ملازمتوں کا بھی اعلان متوقع ہے۔ صوبائی بجٹ میں صوبے توانائی اور تعلیم کے شعبے میں کئی نئی اسکیمیں بھی رکھی گئی ہیں جبکہ ذہین اور قابل طالب علموں کواعلیٰ تعلیم کیلئے وظیفہ دینے کیلئے 4ارب روپے کی سرمایہ کاری سے اسکالر شپ اسکیم بھی متعارف کرائی جائے گی۔