Wednesday, June 19, 2013

KARACHI: Numerous Pakistan Airlines (PIA) flights were delayed as the airline struggles to overcome the travel chaos that emanated from the protest lodged by the People Unity labour union :-

کراچی…پیپلز یونٹی کے احتجاج کے باعث پی آئی اے کا آپریشن بحال نہیں ہو سکا۔ایئر لائن ذرائع کے مطابق احتجاج کے باعث قومی ایئر لائن انتظامیہ شیڈول پر قابو نہ پا سکی۔ ذرائع کے مطابق دبئی سے کراچی کی پروازپی کے 214 ایک گھنٹہ ، دمام سے کراچی کی پرواز پی کے 242ڈیڑھ گھنٹے،اسلام آبادسے کراچی کی پرواز پی کے 365 کی روانگی ڈیڑھ گھنٹے ،کراچی سے اسلام آباد کی پی کے 300 کی روانگی 3گھنٹے،پی کے 723 لاہورسے نیو یارک پرواز ایک گھنٹے،پی کے 346 کراچی بہاولپور 2گھنٹے،لاہور سے دبئی پی کے 203 چار گھنٹے جبکہ پی کے 550کراچی سے ملتان کی پرواز ڈھائی گھنٹے کی تاخیرکا شکار ہے۔