Sunday, July 7, 2013

Lahore: Blast at Old Anarkali food street leaves 5 dead, 46 injured :-













لاہور…پرانی انارکلی فوڈاسٹریٹ میں دھماکے کے بعد پولیس نے80مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا جن میں افغان باشندے بھی شامل ہیں۔اتواربازاروں سمیت اہم عمارتوں اورمقامات کی سکیورٹی بڑھادی گئی۔پولیس کے مطابق زیر حراست افراد کے پاس شناختی دستاویزات مکمل نہ تھیں۔ فوڈاسٹریٹ کے مکینوں سے ان کے ہاں آنیوالے مہمانوں کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔پولیس نے دھماکے کی جگہ سے متعدد لاوارث موٹرسائیکلیں
اورسائیکلیں قبضہ میں لے لی ہیں۔دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کا3اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔میواسپتال میں 30، گنگا رام اسپتال میں 6 اورسروسزاستپال میں بھی 6زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔زخمیوں نے بتایاکہ دھماکہ ہواتوکچھ سمجھ نہ آیا اور لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔صوبائی وزیر صحت خلیل طاہر سندھو نے بھی میواسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور علاج معالجے کے بارے میں دریافت کیا ۔ایس ایس پی آپریشن ڈاکٹررضوان کا کاکہناہے کہ دھماکے کے بعد اہم عمارتوں،ریلوے اسٹیشن،بس اڈوں اورشہر میں لگنے والے 15اتواربازاروں کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے خریداری کے لئے آنے اورجانے والوں کی چیکنگ جاری ہے۔

No comments:

Post a Comment