کراچی…کراچی کے علاقوں ماری پور اور آگرہ تاج کالونی میں جاری کشیدگی کے باعث درجنوں خاندان بلدیہ ٹاون کے ایک اسکول میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔مار ی پور اور آگرہ تاج کے علا قوں میں گزشتہ ہفتے سے گروہوں کے درمیان جاری مسلح تصادم کے باعث اپنے گھر سے بے دخل ہونے والے یہ افرادگزشتہ 4روز سے بلدیہ ٹاون نمبر 7کے ایک نجی اسکول میں زندگی کے شب و روز گزارنے پر مجبور ہیں۔ ان کا کہنا ہے
کہ گزشتہ کئی مہینوں سے ان کے علاقے میں جنگ کی سی صورت حال ہے۔ اور پچھلے دنوں تو حد ہی ہو گئی جب شرپسندوں نے ان کے گھروں کو لوٹ کر آگ لگا دی۔متاثرین کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتے انہیں کس جرم کی سزا دی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں بھی آگرہ تاج کالونی اور ماری پور میں کئی گھروں کو لوٹ کر نذر آتش کردیا گیا تھا،انہوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس فوری نوٹس لینے کی بھی اپیل کی ہے۔بے سروسامانی کے عالم میں 38 گھرانوں کے 500سے زائد افراد کی اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ وہ علاقے کو شرپسندوں سے پاک کریں تاکہ وہ اپنے گھروں کو واپس جاسکیں۔
No comments:
Post a Comment