Monday, July 8, 2013

فلم ”یہ جوانی ہے دیوانی“ نے صرف بھارت میں 185 کروڑ کمالئے :-














ممبئی…بالی وڈ فلم ”یہ جوانی ہے دیوانی“ نے باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے ،فلم نے ایک مہینے میں صرف بھارت میں 185 کروڑ کا بزنس کرلیا رواں سال 31 مئی کو ریلیز ہونے والی” یہ جوانی ہے دیوانی“ کے دیوانوں نے 50 کروڑ کے بجٹ کی اس فلم کو صرف بھارت میں 185 کروڑ کا بزنس دے دیا۔فلم کی کہانی من موجی
نوجوان لڑکے بنی یونی رنپیر کپور اور دیسی گرل نینا کا کردار نبھانے والی دی پیکا پڈوکون کی محبت سے بھرپور ہے ،فلم کے گانے بدتمیز دل اور بلم پچکاری نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں جبکہ بالی وڈ کی ڈان سنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ کی گانے گھاگرا میں خصوصی کردارنے فلم کو مزید پرکشش بنا دیاہے۔ فلم کے ہیرو رنبیر کپور اور ہیروئین دی پیکا پڈوکون نے اداکاری کے وہ جوہر دکھائے کہ فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر کی کامیابیوں کو ساتویں آسمان پر پہنچا دیا ہے جس کے بعد لگتا ہے یہ فلم جلد 2 سو کروڑ کے کلب میں داخل ہوجائے گی۔

No comments:

Post a Comment