Monday, July 8, 2013

ہفتے میں صرف150منٹ کی ورزش بھی اچھی صحت کیلئے کافی ہے :-














کراچی… گھنٹوں ورزش کرنے سے ہی فٹنس بہتر نہیں ہوتی ہے بلکہ نئی تحقیق نے ثابت کردیا کہ تھوڑی دیر کی ورزش سے بھی من پسند نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ماہرین کاکہنا ہے کہ
پورے ہفتے میں صرف150منٹ یعنی روزآنہ بیس سے پچیس منٹ کی ہلکی پھلکی ورزش ہی اچھی صحت کے لیے کافی ہے۔ تھوڑی ورزش کرنے سے توانائی کم خرچ ہوتی ہے جس کے زیادہ بہترنتائج سامنے آتے ہیں۔ تو اب جم میں گھنٹوں ورزش کرکے جان ہلکان کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ تھوڑی ایکسر سائز کیجیے اور زیادہ فٹ رہیے۔

No comments:

Post a Comment