ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کھارو چان میں ایک دن میں سب سے زیادہ پودے لگانے کا،کام شروع کردیا گیا ہے ۔شجر کاری مہم کے دوران سات لاکھ سے زیادہ پودے لگاکر بھارت کا عالمی ریکارڈ توڑ نے کی کوشش کی جائے گی۔ ایشن ڈیولپمنٹ بنک ، کوسٹل کمیونٹی ڈیولپمنٹ اور محکمہ جنگلات کے تعاون سے ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے ساحلی علاقے کھارو چان میں ایک دن میں سب سے زیادہ پودے لگانے کے عمل کاآغاز صبح چھ بج کر بیس منٹ پر ہوا۔ شجر کاری مہم شام ساڑھے سات بجے تک جاری رہے گی۔ ترشان کریک کے مقام پر جاری اس مہم میں تین سو رضا کار سات لاکھ سے زائد مینگرو کے پودے لگاکر بھارت کا عالمی ریکارڈ توڑ نے کی کوشش کریں گے۔اس سے پہلے اگست 2009 میں بھارت نے 6لاکھ11ہزار 137پودے لگاکر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا جبکہ جولائی 2009میں بھی پاکستان نے5لاکھ 41ہزار176پودے لگائے تھے۔
|
Saturday, June 22, 2013
THATTA: Pakistan is set to break Indian record of planting highest number of saplings in one day, as it has embarked on an ambitious plan of planting more than seven lacs of saplings at Kharochan in the coastal area on Saturday here, Geo News reported :-
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment