Tuesday, June 18, 2013

Round of talks with the Taliban would not be easy and fast, Obama :-

 واشنگٹن…امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ طالبان کا سیاسی دفتر کھولنا طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مفاہمت کا پہلا قدم ہے۔شمالی آئرلینڈ میں موجود امریکی صدر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کا مرحلہ آسان اور تیز نہیں ہوگا۔ طالبان کے ساتھ مذاکرات کی راہ میں دشواریاں درپیش ہوں گی۔ طالبان سے امن مذاکرات کے لیے قطر وفد بھیجوانے پر صدر کرزئی مبارک باد کے مستحق ہیں۔ صدر اوبامانے واضح کیا کہ طالبان کو القاعدہ سے ناتا توڑناہوگا۔