Tuesday, June 18, 2013

champion semi-final between england and south africa today

لندن چیمپینزٹرافی کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم کون ہوگی،یہ فیصلہ ہوگا۔ آج پہلے سیمی فائنل ہوگا جس میں انگلینڈاورجنوبی افریقاآمنے سامنے ہوں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے، گروپ اے سے انگلینڈ اور سری لنکا اور گروپ بی سے بھارت اور جنوبی افریقا چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ پہلا سیمی فائنل آج جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے درمیان جبکہ دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا