Tuesday, June 18, 2013

Prime Minister Nawaz Sharif will visit Azad Jammu & Kashmir :-

مظفر آباد…پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعدآج پہلی مرتبہ آزاد کشمیر کا دورہ کر یں گے۔وزیر اعظم سیکرٹریٹ مظفرآباد کے مطابق وزیر اعظم پاکستان اپنے دورے میں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے کا جائزہ لیں گے۔969میگا واٹ کے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 100 ارب سے بڑھ جانے کے بعد پاکستان بھر میں بجلی کے صارفین سے بلوں پر 20روپے اضافی وصول کیے جارہے ہیں۔وزیر اعظم نواز شریف ، اس منصوبے کا جائزہ لینے کے بعد آج ہی اسلام آباد واپس آ جائیں گے۔