Tuesday, June 18, 2013

No end to Karachi killings, five more fall prey to firings, violence :-

کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق نارتھ کراچی کے سیکٹر 5 سی ٹو میں نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں وین ڈرائیورعمران ہلاک ہوگیا،پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں پیش آیا ہے۔ کورنگی کراسنگ کے قریب بھٹائی کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوگئے،جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا، ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت قیصرکے نام سے ہوئی اور زخمیوں میں خالد اور ناصر شامل ہیں۔ لانڈھی، بھینس کالونی اور اولڈ سٹی ایریا کے علاقے جونا مارکیٹ سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ ماڑی پور روڈ پر مچھر کالونی اسٹاپ کے قریب سے نوجوان لڑکے کی لاش ملی، جسے پہلے تشدد اور پھر گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا، لاش کو پولیس کاروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس کے علاوہ ملیر میں میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک بچی زخمی ہوگئی۔