Wednesday, June 19, 2013

High-profile meeting to formulate new security policy today :-

اسلام آباد…نئی سکیورٹی پالیسی کی تیاری کے لئے اعلیٰ سطح اجلاس آج ہوگا،وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے 17جون کو قومی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے بتایاکہ 20 جون کو سول آرمڈ فورسز کا اجلاس بلالیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں نئی سکیورٹی پالیسی کی تشکیل ،صوبائی حکومت کے ساتھ امن عامہ برقرار رکھنے کے سلسلے میں تعاون ،حمایت اور اشتراک سے متعلق پالیسی ،امن و امان کے حوالے سے حکومتی پالیسیاں اور ترجیحات پر غور ہوگا۔20 اور 21 جون کو نئی سیکیورٹی پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔