کراچی…ملک بھر میں رمضان المبارک کا چاند نظرنہیںآ یا، پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔اِس بات کا اعلان کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا۔رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے ملک بھر میں رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہو ئے ہیں۔مرکزی اجلاس کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں ہوا۔ مفتی منیب الرحمان نے بتایا کہ ملک بھر میں کہیں پر چاند نظرنہیں آیا اور نہ کہیں سے چاندنظر آنے کی شہادت موصول ہوئی،محکمہ موسمیات کے ملک بھر میں قائم48مراکز نے کہیں بھی چاند نظر نہ آنے کی رپورٹ دی ،اِس کے علاوہ پشاور کی رویت ہلال کمیٹی نے بھی چاند نظر نہ آنے کی اطلاع دے دی ہے۔لہٰذا پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔دوسری طرف بھارت میں نئی دلی کی جامع مسجد کے شاہی امام نے اعلان کیا ہے کہ بھارت میں بھی رمضان کاچاندنظرنہیں آیا،بھارت میں پہلاروزہ جمعرات کوہوگا۔
|
No comments:
Post a Comment