Monday, July 8, 2013

خیبرپختونخواکے دریاوٴں میں نچلے درجے کاسیلاب ریکارڈ :-














خیبر پختونخوا کے دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ جبکہ دریائے سندھ میں خیر آباد، دریائے پنج کوڑہ میں دیر اور دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔فلڈ وارننگ سیل پشاور کے مطابق دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر پانی کا بہاوٴ 33 ہزار 426 کیوسک اور نوشہرہ کے مقام پر 54 ہزار 300 کیوسک ہے دونوں مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر پانی کا بہاوٴ 15 ہزار 144 کیوسک اور دریائے پنج کوڑہ میں دیر کے مقام پر پانی کا بہاوٴ 13 ہزار 254 کیوسک ہے۔ دریائے سوات میں چارسدہ کے مقام پر پانی کا بہاوٴ 24 ہزار173 کیوسک ہے یہاں بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ صوبے کے دیگر تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

No comments:

Post a Comment