Sunday, July 7, 2013

راولپنڈی، اسلام آباد میں تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش :-














اسلام آباد…محکمہ موسمیات نے آج کشمیر ،گلگت بلتستان، پنجاب اور خیبر پختون خوا کے بعض علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔جڑواں شہروں راول پنڈی اسلام آباد میں ہفتے کی شب گرج چمک اور تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش
ہوئی۔جبکہ لاہور میں صبح سویرے بارش ہو ئی۔۔جس سے گرمی کا زور ٹو ٹ گیا۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 80 ملی میٹر بارش سیالکوٹ میں ہوئی۔ سب سے زیادہ گرمی دالبندین میں رہی جہاں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

No comments:

Post a Comment