Wednesday, June 26, 2013

PESHAWAR: Outraged at Chief Minister Khyber-Pakhtunkhwa, Pervez Khattak’s extravagant helicoptering to a Valima (wedding feast), Chairman Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI), Imran Khan, Tuesday told him that was the last time he (Khattak)traveled by a state chopper :-

















پشاور…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختونخوا کے
 وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے ہیلی کاپٹر میں بیٹھنے پر پر پابندی لگادی ہے۔
 خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اعلان کیا تھا کہ وہ سادگی
 سے حکومت کریں گے، جب وہ اپنے قائد عمران خان سے ملنے گئے تو
 سرکاری ہیلی کاپٹر کے بجائے گاڑی
میں لاہور گئے، اس پر ان کی بڑی
 واہ واہ ہوئی۔لیکن کچھ ہی روز بعد ضلع ہری پور کے گاوٴں جیلالہ میں
 ان کے دوست کے بیٹے کی شادی آ پڑی۔ اس روز وزیراعلیٰ نے اپنا
 سرکاری ہیلی کاپٹر پکڑا اور اس غیر سرکاری مصروفیت میں شرکت کے لیے
 ہری پور پہنچ گئے،ان کے اس سفر کی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلیں تو
 عمران خان نے فوری ایکشن لیااور پرویز خٹک پر ہیلی کاپٹر کے استعمال
 پر ہی پابندی لگا دی۔۔

No comments:

Post a Comment