Wednesday, June 19, 2013

LAHORE: All Pakistan Clerks Association (APCA) Wednesday, terming the Punjab budget atrocious and anti-wage earners, announced to stage shrouds wrapped sit-in outside the parliament house on June 25 here, Geo News reported :-

لاہور…آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے پنجاب کے بجٹ کوظالمانہ اورملازم دُشمن قراردیتے ہوئے25جون کو پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر کفن پوش دھرنادینے کااعلان کیاہے۔لاہورمیں ایپکاکے زیراہتمام پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جس میں کلرکوں نے تنخواہوں میں10فیصد اضافے کو نامنظور کرتے ہوئے شدیدنعرے بازی کی،اورکہاکہ مہنگائی کے اِس دورمیں یہ اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے،بعض کلرکوں نے خشک روٹیوں کے ہار پہن رکھے تھے اور وہ سینہ کوبی کر رہے تھے ،صدر ایپکا پنجاب حاجی محمد ارشاد اورصدرایپکالاہورمحمد یونس بھٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تنخواہوں میں50فیصد اضافہ کیاجائے۔مطالبات منظورنہ ہوئے تو25جون کوکلرک پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر کفن پوش دھرنادیں گے۔