Wednesday, June 19, 2013

ISLAMABAD: Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) Chairman, Imran Khan has taken oath as the Member of the National Assembly :-

اسلام آباد… پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا،ا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ان سے حلف لیا۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حلف برداری کے بعد قومی اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ریونیو کلیکشن ہے‘ پاکستان کے تمام مسائل کی جڑ ناانصافی ہے‘ جو قومیں عدل و انصاف نہیں کرتیں تباہ ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جب تک ناانصافی ہوتی رہے گی ہم اسے اسلامی فلاحی ریاست نہیں بناسکتے، ہمیں مل کر سوچنا چاہئے کہ ہم پاکستان کے قدرتی وسائل کو کیسے بروئے کار لائیں ۔ خوشحال کی عدل کی بنیاد ہے ہمیں ملک کے تمام مسائل کے حل کیلئے عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ بنانا ہے۔ عمران خان نے میاں نواز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو اپنے اپنے عہدے سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔