Friday, June 21, 2013

ISLAMABAD: Complying with the Supreme Court order, The Oil and Gas Regulatory Authority has withdrawn recent hike in petroleum prices, Geo News reported :-














اسلام آباد… سپریم کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور اضافی جی ایس ٹی کی وصولی کے خلاف کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا،
مختصر فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا کہ حکومت نے ایک فیصد جنرل سیلز ٹیکس بڑھایا، اشیاء کی قیمتیں 15فیصد بڑھ گئیں۔حکمران خود ٹیکس لگائیں گے تو پارلیمنٹ سے کون رجوع کرے گا۔ اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے عدالت سے استدعا کی کہ اگر وہ 1931 کے قانون کو کالعدم قرار دیتی ہے تو اطلاق ماضی کے بجائے مستقبل سے کیا جائے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ قانون کی حکمرانی تو یہی ہے کہ اگر کسی کی جیب سے غیر قانونی پیسے لیے گئے ہیں تو واپس کیے جائیں۔