Monday, June 17, 2013

لندن: سری لنکا آسٹریلیا کو ہراکر چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

لندن… چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں سری لنکا آسٹریلیا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ سری لنکا نے آسٹریلیا کو 20 رنز سے شکست دی، آسٹریلوی ٹیم 233رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے، گروپ اے سے انگلینڈ اور سری لنکا اور گروپ بی سے بھارت اور جنوبی افریقا چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ پہلا سیمی فائنل بدھ کو جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے درمیان جبکہ دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائیگا۔