Tuesday, June 25, 2013

چوتھی منزل سے گرنے والی ڈھائی سالہ بچی کو نیچے کھڑے ورکرز نے بچالیا :-












بیجنگ…این جی ٹی…جسے اللہ رکھے اُسے کون چکھے یہ بات
 چین کی ڈھائی سالہ بچی پر بخوبی صادق آتی ہے جو چوتھی
 منزل سے گرنے کے باوجود معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی۔چینی
 صوبے زجیانگ کی کاؤنٹی ننگہائی سے تعلق رکھنے والی یہ ڈھائی
 سالہ بچی چوتھی منزل پر موجود اپنے گھرکی کھڑکی سے لٹک
رہی
 تھی جب نیچے موجود ڈلیور بوائے اور دیگر ورکرز نے اسکی رونے
 کی آوازیں سنیں۔نیچے موجود افراد کا یہ گروہ فوراً موقع پر پہنچا جہاں
 کھڑکی سے لٹکتی اس بچی کو نیچے گرتے ہی کیچ کرلیا گیا اور بچی
 چند ایک خراش کے علاوہ مکمل محفوظ رہی جبکہ اُسے پکڑنے والے
 دو افراد کو گردن اور ہاتھ پر چوٹیں آئیں۔

No comments:

Post a Comment