Friday, June 21, 2013

A suicide bomber blew himself up at a mosque during Friday prayers, killing at least 11 people and injuring dozens more :-




پشاور…پشاور کی گلشن کالونی چمکنی کے مدرسے میں نماز جمعہ کے دوران خود کش حملے میں گیارہ افراد جاں بحق اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے ، پولیس کے مطابق حملہ آور تین افراد تھے 
 ایک نے خود کو دھماکے سے اڑالیا ، دو فرار ہوگئے ، جن کی تلاش جاری ہے دہشت گردوں نے نماز جمعہ کے وقت پشاور کے علاقے گلشن کالونی چمکنی کی مسجد پر حملہ کیا ،انہوں نے پہلے فائرنگ اور پھر خودکش دھماکا کردیا، دھماکے وقت مسجد میں درجنوں کی تعداد میں لوگ موجود تھے ، دھماکے سے مدرسے کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ، پولیس کے مطابق حملہ آور ایک نہیں بلکہ تین تھے، دو حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے خودکش حملہ آور کی راہ ہموار کی جس کے بعد خودکش حملہ آور نے خود کو اُڑالیا ، جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔دوسری طرف مسجد کے خطیب کا کہنا ہے کہ دھماکا نماز جمعہ کے خطبے سے پہلے ہوا ، وہ ابھی مسجد میں نہیں پہنچے تھے ، ان کی معلومات کے مطابق خودکش حملہ آور نے پہلے فائرنگ کرکے مسجد کے گیٹ پر موجود سیکیورٹی اہلکار کو جاں بحق کیا اور پھر مسجد کے اندر جاکر خود کود ھماکے سے اڑالیا ۔دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچادیا گیا ، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہا جاں بحق ہونے والوں کی تعداد12ہے۔

No comments:

Post a Comment